مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے مختلف مقدمات میں مطلوب پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعہ وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق لندن میں موجود حسن اور حسین نواز ایون فیلڈ سمیت تین ریفرنسز میں شریک ملزم ہیں جبکہ اسحاق ڈار پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ نیب اس حوالے سے متعلقہ فورم پر تینوں ملزمان کی وطن حوالگی کے لیے درخواست جمع کرائے گا درخواست میں ملزمان کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی فراہم کیے جائیں گے۔
پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے مختلف مقدمات میں مطلوب پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعہ وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1881717
آپ کا تبصرہ